تازہ ترین:

کیا پاکستان کے اگلے صدر آصف علی زرداری ہوں گے؟جانیے

asif ali zardari pppp usa

حکومت سازی کے حوالے سے کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت سازی کے لیے صدر اور وزیراعظم کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ن لیگ سے طویل بات چیت ہوئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آصف زرداری صدر اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں۔ آصف زرداری صدر ہوں گے اور میں منتخب وزیراعظم ہوں گا۔

شہباز شریف نے ریمارکس دیے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد امیدوار حکومت بناتے تو بہتر ہوتا۔ ہمارے نمبر پورے ہیں اور اس کے بعد ہم نے صدر اور وزیر اعظم کا مشترکہ اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر بلوچستان اور سندھ کے گورنر کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ چیئرمین سینیٹ کا ہوگا۔ پیپلز پارٹی سے