تازہ ترین:

ایم کیو ایم نے حکومت میں شامل ہونے کے لیے اپنی ڈیمانڈ سامنے رکھ دی

mqmp pmln pppp pdm2.0

ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) سے سندھ کی گورنر شپ کے علاوہ وفاقی حکومت میں جتنا ممکن ہو سکے حصہ مانگ لیا ہے۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے درمیان بدھ کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے جو کئی گھنٹے تک جاری رہے۔

ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار کر رہے تھے جب کہ مسلم لیگ ن کے وفد میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور محمد احمد خان شامل تھے۔

اندرونی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ کی گورنر شپ اور پانچ وفاقی وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے بلدیاتی نظام میں ترامیم اور اس گورننس سسٹم میں آئینی ترامیم پر بھی زور دیا۔ یہ مذاکرات منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں ہوئے۔ دونوں جماعتوں نے وفاق میں مل کر کام کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ ایم کیو ایم پی نے مسلم لیگ (ن) سے مرکزی حکومت میں جتنا ممکن ہو سکے اپنا حصہ مانگا۔