الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعہ کو صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ای سی پی کے شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
کاغذات نامزدگی 2 مارچ کی دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر (آر او) 4 مارچ کو صبح 10 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے جب کہ صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اتحادی جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا۔
پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے مذاکرات کے دوران آصف زرداری کو سربراہ مملکت کے طور پر منتخب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔