وزیراعلیٰ مریم نے پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نے کہا کہ اہم تبادلے سمری کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس سے اجازت کے بعد کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مریم نواز نے لاہور کے بازاروں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے انتظامیہ کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔
مریم نواز نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے۔ سٹالز اور گاڑیوں کی تجاوزات کی وجہ سے انہیں ٹریفک میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے آئے روز حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں۔