پاکستان تحریک انصاف نے اپنا اپوزیشن لیڈر کا نام قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) اتحاد نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے دفتر میں اپنی دستاویزات جمع کراتے ہوئے عمر ایوب خان کو اپوزیشن لیڈر کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90 ایم این ایز نے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی کوشش میں آزاد امیدواروں کے طور پر عام انتخابات میں حصہ لینے کے بعد ایس آئی سی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
کاغذات نامزدگی ملک عامر ڈوگر نے ایس آئی سی کے سپریمو صاحبزادہ حامد رضا، ایم این ایز علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور دیگر کی موجودگی میں جمع کرائے تھے۔