ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بدھ کے روز ساہیوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد کی شناخت اعظم گل کے نام سے ہوئی ہے جو لنڈی کوتل خیبرپختونخوا کا رہائشی ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے حب ریور روڈ سے کراچی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی سپلائی میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔