تازہ ترین:

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

ECP issues election schedule for 48 Senate seats

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو سینیٹ کی اڑتالیس خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق پولنگ اگلے ماہ کی دوسری تاریخ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ امیدوار کل سے ہفتہ تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے رواں ماہ کی 19 تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی 26 تاریخ کو جاری کی جائے گی جب کہ امیدوار رواں ماہ کی 27 تاریخ تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔