تازہ ترین:

کے پی کے میں ایک بار پھر اہم پروجیکٹ لانچ ہونے لگا

kpk launch billion tree project

خیبرپختونخوا حکومت نے جمعرات کو ’بلین ٹری پلس‘ منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے صوبے میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر جنگلات فضل حکیم، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری جنگلات نذر حسین شاہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق حکام نے اجلاس کے شرکاء کو محکمہ جنگلات کے امور بشمول کارکردگی، اہداف، انتظامی اور متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

مسٹر گنڈا پور نے حکام کو جنگلات کے نئے پراجیکٹ کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ کی جانب سے ریونیو کی وصولی کو بڑھانے اور صوبے میں جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی بھی مرتب کی جائے۔