تازہ ترین:

پاکستان تحریک انصاف نے ڈونلڈ لو کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

pti donald lu america

کانگریس کے پینل کے سامنے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ کی گواہی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سائفر گیٹ پر ڈونلڈ لو کے بیان کو "جھوٹ" قرار دیا ہے، اور اس تنازع کی دوبارہ انکوائری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے آج پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

پولیٹکو نے لو کی گواہی کے بعد امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر محمد اسد مجید سے ایک "وضاحتی بیان" کا مطالبہ کیا جس میں مؤخر الذکر نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم خان کے ان الزامات کو مسترد کیا کہ امریکہ نے اس وقت کی اپوزیشن کی حمایت کرکے انہیں اقتدار سے بے دخل کیا۔