تازہ ترین:

پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی۔

pcb,pakistan cricket board

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے اور نئی کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے عمل میں اپنے اختیارات استعمال کرنے میں آزاد ہوگی۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب ذرائع نے 18 مارچ کو انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو مکمل اختیار کے ساتھ مزید بااختیار بنائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی سے متعلق معاملات میں مداخلت سے گریز کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو مکمل اختیار دینے پر زور دیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم اور کپتان کے انتخاب کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کی ہوگی، سلیکشن کمیٹی سمیت بااختیار شعبے اپنے فیصلوں کے لیے جوابدہ ہوں گے۔

ادھر ذرائع نے باور کرایا ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض سمیت دیگر سلیکٹرز سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے میں کر دیا جائے گا۔

مزید برآں، بورڈ نے کوچز کے حوالے سے فیصلوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ہفتے کا ہدف مقرر کیا ہے کیونکہ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پر امید ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

یہ انتخابات نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئے جہاں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی بلا مقابلہ پی سی بی کے 37ویں سربراہ منتخب ہوئے۔ نقوی تین سال تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔