تازہ ترین:

وزیر اعظم شہباز نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا۔

PM Shehbaz,gaza war, israel

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر جان بوجھ کر بمباری کی گئی جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھے گا۔