تازہ ترین:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اہم حکم جاری کردیا

ihc order ecp

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے عام انتخابات 2024 کے نتائج سے متعلق تصدیق شدہ فارم اور دیگر دستاویزات جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) بدھ تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عام انتخابات میں بطور رکن قومی اسمبلی حصہ لینے والے سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین کی درخواستوں پر سماعت کی۔

شاہین ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ راجہ کی نمائندگی ان کے وکیل نے کی۔

سماعت کے دوران آئی ایچ سی کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تصدیق شدہ فارم حاصل کرنا درخواست گزاروں کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین کی درخواست پر جو حکم جاری کیا گیا وہی راجہ کی درخواست پر ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ فارم ای سی پی کو جاری کرنا ہوں گے چاہے وہ آج کریں یا دس دن بعد۔

عدالت نے پولنگ سپروائزری باڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) بدھ تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔