تازہ ترین:

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر

inflation hit pakistani in shape of electricity

ملک کے بجلی صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگلے تین ماہ (اپریل تا جون) میں 125 ارب روپے اضافی ادا کریں گے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے ٹیرف میں 2.7492 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دے دی۔

دریں اثنا، نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے تقریباً 4.9917 روپے فی یونٹ اضافے کی ڈسکوز پٹیشن پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اگر نیپرا کی جانب سے منظوری دی جاتی ہے تو، ڈسکوز کے صارفین ایف سی اے کی مد میں اپریل کے بلوں میں 4.9917 روپے فی یونٹ ادا کریں گے، جبکہ ان سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.7492 روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ ڈسکوز کے صارفین پر اپریل میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی 7.74 روپے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا، جبکہ مئی اور جون میں وہ QTA کی مد میں 2.7492 روپے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔ اسی طرح کے الیکٹرک کے صارفین اپریل سے جون 2024 تک کے تین ماہ کے لیے مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.7492 روپے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔