تازہ ترین:

پی ایم ڈی نے پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا

eid ul fitar date in pakistan?

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 9 اپریل کو ملک بھر میں نظر آنے کا امکان ہے۔

 

پی ایم ڈی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کی رات مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 21 منٹ پر نمودار ہونے کا امکان ہے۔

9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ غروب آفتاب کے بعد تقریباً 50 منٹ تک یہ ننگی آنکھوں سے نظر آئے گا۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ اگر 9 اپریل کو چاند نظر آگیا تو عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی کہا تھا کہ پاکستان میں عیدالفطر 2024 بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔