سپریم کورٹ نے 3 روز میں ملک بھر سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔

کراچی: سپریم کورٹ نے ہفتے کے روز متعلقہ حکام کو ملک بھر میں عوامی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو تین دن میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تحریری حکم نامہ سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ حکومت کو سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز، وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس سمیت مختلف عمارتوں کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کے دو دن بعد جاری کیا گیا۔
جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی جبکہ تحریری حکم نامہ آج جاری کیا گیا۔
ہدایت کے بعد سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں۔