تازہ ترین:

کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کو 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 23 کلومیٹر دور جنوب میں تھا اور اس کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

تاہم بلوچستان کے کسی بھی حصے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

3 مئی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز تربت کے قریب تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

تاہم بلوچستان کے کسی بھی حصے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔