ایف آئی اے نے لیسکو افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اوور بلنگ پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 3 سے 5 سالوں کے دوران صارفین کو بھیجے گئے زائد بلوں کی درستگی میں لیسکو کی جانب سے اربوں روپے کے نقصان کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع نے بتایا کہ کارروائی تمام ایکس ای اینز اور ایس ڈی اوز کے خلاف شروع کی گئی جس کے دوران اوور بلنگ کی گئی۔ تمام چیف ایگزیکٹوز اور سی ایس ڈیز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اوور بلنگ کے ڈیٹا کی روشنی میں لیسکو افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
اوور بلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اور لیسکو میں اختلاف رہا۔