تازہ ترین:

پارلیمنٹ ہاؤس میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی عائد

پارلیمنٹ ہاؤس میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی عائدYouTubers entry ‘banned’ in Parliament House

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوٹیوبرز اور غیر مجاز افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر مجاز افراد کے داخلے پر 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے ملازمین کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندرونی دروازوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کیے گئے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جنہوں نے غیر مجاز افراد کو بغیر شناختی کارڈ کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے دیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ غیرمجاز افراد نے پارلیمنٹ کے اندر کچھ ارکان اور وزراء کو روکا اور ان سے تصویر طلب کی۔