پی ٹی آئی کے بانی شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

سلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 21 مئی کو مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
اس سے قبل کاز لسٹ کی منسوخی کے باعث سماعت 15 مئی کو ملتوی کر دی گئی تھی۔
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حافظ حمد علی شاہ آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں گے۔
استغاثہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کے وکیل دفاعی دلائل دیں گے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔