تازہ ترین:

ایف بی ار نے ٹیکسز کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

fbr collected tax for non filer

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو وصولی کی کوئی بھی کوشش شروع کرنے سے پہلے کافی وقت دیا جائے۔

یہ قدم، جس کا مقصد ممکنہ قانونی چارہ جوئی کے مقدمات کو کم کرنا ہے، ایک منصفانہ اور متوازن ٹیکس نظام کے لیے ایف بی آر کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ ہدایت اٹارنی جنرل فار پاکستان (اے جی پی) کے دفتر سے بھیجے گئے خطوط کے جواب میں سامنے آئی، جس میں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے قانونی شعبے میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

خطوط میں نشاندہی کی گئی کہ سٹے پٹیشنز بنیادی طور پر دائر کی جاتی ہیں کیونکہ ٹیکس دہندگان کی اپیلیں کمشنر (اپیل) کے سامنے نہیں سنی جاتی ہیں اور نہ ہی ان پر غور کیا جاتا ہے، اور محکمہ ٹیکس دہندگان کے کھاتوں سے فوری طور پر آرڈر ان آرڈر (OIO) پاس کرنے کے بعد رقم نکال لیتا ہے۔