تازہ ترین:

لاہور ہائیکورٹ سے پرویز الہی کے لئے اہم خبر سامنے آگئی

pervaiz ellahi imran khan pti

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو منگل کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے حفاظتی فیصلہ جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعیدران نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے دو سال تاخیر سے مقدمہ درج کیا۔

وکیل عامر نے کہا کہ پرویز الٰہی نے کسی امیدوار سے بھرتی کے پیسے نہیں لیے، ان کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔ اینٹی کرپشن نے الٰہی کی رہائش گاہ سے جعلی ریکوری کی۔