تازہ ترین:

نوشہرہ میں پشتو اداکارہ کو قتل کر دیا گیا۔

نوشہرہ میں پشتو اداکارہ کو قتل کر دیا گیا۔
Image_Source: Google

پشتو کی مشہور اداکارہ خوشبو نوشہرہ کے اکبر پورہ میں ایک کھیت میں قتل شدہ پائی گئی، ان کے بھائی نے الزام لگایا کہ ملزمان نے انہیں ’غیرت‘ کے نام پر قتل کیا ہے۔ 

 

پولیس کے مطابق متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ ملزمان خوشبو کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

 

اس کے انکار پر، اسے مبینہ طور پر گولی مار دی گئی اور اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔

 

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے۔ تفتیش جاری ہے، نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

صوابی کی رہائشی خوشبو پشتو ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں۔