تازہ ترین:

پاکستان میں بجٹ 2024 کے بعد مہنگائی کی لہر میں شدید اضافہ

inflation hit pakistan economy after budget

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پی بی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمتوں میں 70.77 فیصد اضافہ ہوا، فی کلو گرام کی اوسط قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی۔

پی بی ایس کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں 10.57 فیصد، پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 8.90 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں 3.58 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 2.88 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.63 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے چکن، دالوں اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیاز اور آلو کی قیمتوں میں بالترتیب 9.05 فیصد اور 1.04 فیصد کمی ہوئی۔

اس سے قبل یکم جولائی کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جون 2024 کے دوران سال بہ سال کی بنیاد پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی بڑھ کر 12.6 فیصد ہوگئی۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران سی پی آئی کی بنیاد پر افراط زر 29.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، یہ جون 2024 میں بڑھ کر 0.5% ہو گئی جبکہ پچھلے مہینے میں 3.2% کی کمی اور جون 2023 میں 0.3% کی کمی تھی۔