اگست کے بجلی کے بل عوام کو سڑکوں پر لے آئیں گے۔ عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تمام کیسز بند ہونے جارہے ہیں، ان کے پاس صرف عدت کیس کا بہانہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی دوبارہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
حکومت پر طنز کرتے ہوئے عمر ایوب نے اس حکومت کو نااہل ترین انتظامیہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ حکومت سے زیادہ نااہل کوئی حکومت نہیں دیکھی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کال ٹریسنگ کی اجازت حکومت کے گلے میں پھندا بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈال دے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی ڈالر 350 روپے تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بجلی کا یونٹ 17 روپے تھا جو اب 100 روپے تک پہنچ جائے گا۔