سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔
عدالت نے قاسم سوری کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ کے لیے وفاقی اور بلوچستان حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے قاسم سوری کے ٹھکانے پر استفسار کیا۔
بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ قاسم سوری عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ قاسم سوری ان سے رابطے میں نہیں ہیں۔