تازہ ترین:

پاکستان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

dengue in pakistan
Image_Source: facebook

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 130 سے زیادہ ہوگی ہے جس کی وجہ سے حالات کافی تشویش ناک ہو گئے ہیں ہسپتالوں میں ڈینگی کی مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ ڈینگی کے پھیلاؤ ہے ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی ڈینگی مار سپرے بھی نہیں کی جا رہی ہے۔

رواں سال ڈینگی کے مریضوں میں 71 فیصد کا تعلق مرد مریضوں سے تھا اور 29 فیصد خواتین مریض تھیں 71 فیصد  مرد مریض ڈینگی کا شکار ہوئے تھے اور 29 فیصد خواتین مریض ڈینگی کا شکار ہوئی تھی۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ڈینگی کے مریض سامنے آئے پاکستان میں ہر سال سردیوں کے شروع میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کا طریقہ نہیں ہے اور اس کی وجہ سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد ہولی کلینک ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہید بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 89 افراد پر ڈینگی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ عمارتیں بھی سیل کر دی گئی ہیں کیونکہ ان عمارتوں میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی تھی ڈینگی ایس او پیز سے مراد یہ ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے ایس او پیز بنائے ہوئے ہیں جو کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے کام آتے ہیں اگر ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جائے تو محکمہ صحت پنجاب ان عمارتوں کو پابندی لگا دیتا ہے یا  پھر ان کو کچھ عرصے کے لیے سیل کر دیتا ہے ان ایس او پیز میں یہ ہے کہ کسی کھلی جگہ میں پانی کا اکٹھا ہونا نہ ہو کوئی ایسی چیزیں نہ ہو جس سے ڈینگی کے پھلاؤں میں اضافہ ہو۔