تازہ ترین:

ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

electricity prices increase in pakistan

آپ کو بتاتے چلیں کہ کراچی کے لوگوں کے لیے ایک بہت ہی خطرناک خبر ہے کراچی میں بجلی کی قیمت میں 10.32 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔
نیپرا میں جو درخواست جمع کرائی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ 2022-23 مختلف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کریں۔
اس درخواست پر سماعت 11 ستمبر کو کی جائے گی آپ کو ساتھ ساتھ بتاتے چلیں کہ پہلے ہی بجلی کے بلوں کی وجہ سے پورے ملک میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے عوام اور حکومت میں کئی جگہ پر کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ لیکن حکومت کا صاف کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی اور جتنے بھی عوام کو بل آئے ہیں وہ ادا کرنے ہوں گے جس کی وجہ سے عوام میں زیادہ غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی نیپرا کو کراچی میں 10 روپے بجلی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

پاکستان کو بجلی کے ساتھ ساتھ تیل کے بھی بڑے بڑے تحفے مل رہے ہیں۔ کیونکہ پاکستان میں تیل بھی آسمان پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام زیادہ پریشان ہے کیونکہ بجلی اور تیل کی قیمتیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں۔پاکستان میں مہنگائی تب تک قابو میں نہیں آ سکتی جب تک نئے الیکشن نہیں ہو جاتے اور الیکشن کا اگلے دو سال تک بالکل پتہ نہیں ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔پاکستان میں مہنگائی کا تناسب دن بعد دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی تب ہی کنٹرول ہوگی جب نئے الیکشنز کے ساتھ نئی حکومت آئے گی اور اس حکومت کو صحیح طریقے سے کام کرنے دیا جائے گا ورنہ پاکستان کے یہی حالات رہیں گے اور مہنگائی کا دباؤ بڑھتا جائے گا۔