آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں میں سے حکومت نے ہر ممبر کو ایک ایک ارب روپیہ دیا۔ جگنو محسن

لیگی رہنما جگنو محسن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں میں سے حکومت نے ہر ممبر کو ایک ایک روپیہ دیا نجی پروگرام نجی چینل کے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے جملوں محسن نے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے اب تو لوگ ہمیں معاف بھی نہیں کر رہے جگنو محسن کا مزید کہنا تھا اس سے پہلے لوگ درگزر کر دیتے تھے لیکن حالیہ کمر تور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ بہت زیادہ پایا جا رہا ہے جگنو محسن کا مزید کہنا تھا کہ عوامی پیسوں کو ہر ایک ممبر میں ایک ایک ارب روپے کے طور پر بانٹ دیا گیا تاکہ حکومت کے خلاف ممبر بول نہ سکیں۔
پاکستان میں حالیہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد سابقہ حکومتی بینچوں سے بھی آوازیں آنے لگی ہیں اس سے پہلے شاہد خقان عباسی نے بھی پی ڈی ایم کی حکومت پر کافی تنقید کی تھی پاکستان میں اس رواں بجلی کے بل بہت زیادہ آئے تھے جس کی وجہ سے عوام بھی احتجاج میں پڑھ رہی ہے سابقہ پی ڈی ایم حکومت کے معاہدے کی وجہ سے بجلی اور مہنگائی کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
جگنو محسن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نواز سے ہے اور وہ 2018 کا الیکشن آزاد حیثیت سے جیتی تھی بعد میں انہوں نے عثمان بزدار کو ووٹ دیا لیکن اس کے بعد انہوں نے نون لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی تھی ان کے شوہر نجم سیٹھی نون لیگ کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اس سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ جگنو محسن کا تعلق نون لیگ کے قریبی حلقوں میں سمجھا جاتا ہے۔
جگنو محسن اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی سیٹ سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھی۔