تازہ ترین:

عمران خان ڈیل نہیں کرے گا۔ پرویز خٹک

imran khan pti england uk america

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر اور سابق وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک جنہوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو خیر اباد کہہ کر اپنی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین بنائی ہے ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے عمران خان کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کرے گا کاشف عباسی کے پروگرام میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان ہر بات کو یاد رکھتا ہے وہ کبھی نہیں بولے گا کہ اس کے ساتھ کیا کیا ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان انہیں اب کبھی بھی اپنی پارٹی میں نہیں لیں گے اس کے بعد پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ذہن میں انقلاب سوار ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ پاکستانی عوام ایک نہ ایک دن انقلاب کی طرف سے رور اٹھے گی یہی بات اس کو جیل میں اور مضبوط کر رہی ہے۔

پرویز خٹک کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا لیکن حالیہ پاکستان تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن کے بعد پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر اپنی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین بنا لی ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں وہ کے پی کے میں اپنی حکومت بنائیں گے اور کے پی کے کے نے وزیراعلی بنیں گے پرویز خٹک عمران خان کے دور میں واقعی وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں اور 2013 میں عمران خان نے ان کو کے پی کے کا وزیراعلی بنایا تھا پرویز خٹک اس سے پہلے بھی کئی پارٹیاں چھوڑ چکے ہیں اور بعد میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جو اب وہ چھوڑ چکے ہیں۔

پرویز خٹک کا تعلق صوبہ کے پی کے شہر نوشہرہ سے ہے۔