تازہ ترین:

عمران خان کے سابق ساتھی نے پوچھا کہ کیا عمران خان نے جیل میں واقع داڑھی رکھ لی ہے۔ حبیب اکرم

imrankhanhabib akram imran khan in jail
Image_Source: facebook

پاکستان کے سینیئر اینکر حبیب اکرم نے اپنے پروگرام میں ایک انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر جو کہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں انہوں نے حبیب اکرم سے پوچھا کہ کیا عمران خان نے جیل میں واقعی داڑھی  رکھ لی ہے تو حبیب اکرم نے ان کو کہا کہ اپ کو عمران خان کی داڑھی سے اب کیا لینا دینا آپ تو عمران خان کو چھوڑ چکے ہیں حبیب اکرم کے بقول ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی جیل میں داڑھی والی تصویر کسی طرح لیک ہو جاتی ہے تو ایک نیا طوفان مچ جائے گا اور وہ مظلومیت کی مثال بن جائے گا جس کے بعد اس کی مقبولیت میں اور اضافہ ہو جائے گا۔

حبیب اکرم کے بقول پاکستان مسلم لیگ نون کے ایک اور قریبی ساتھی نے ان سے اس بات کا ذکر کیا کہ عمران خان نے جیل میں واقعی داڑھی رکھ لی ہے تو میں نے ان سے بھی یہی سوال پوچھا تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ عمران خان کی اگر داڑھی میں کوئی تصویر لیک ہو جاتی ہے تو وہ مظلومیت کی مثال بن جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اگر جیل میں رہتا ہے تو اس کی دن بدن مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حبیب  اکرم نے کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی بھی یہی کہتے ہیں کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کرے گا اور وہ باقی زندگی جیل میں گزار لے گا چاہے جیسی بھی گزارنی پڑے۔

اسی طرح عمران خان کے ناقدین میں شمار ہونے والے حفیظ اللہ نیازی کا بھی یہی کہنا تھا کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کرے گا وہ بہت ہی ضدی قسم کا انسان ہے وہ جیل میں اپنی باقی زندگی کو گزار لے گا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل نہیں توڑ سکتی وہ بہت ہی مضبوط قسم کا آدمی ہے چاہے گرمی ہو یا سردی وہ جیل میں اپنا گزارا کر لے گا۔