تازہ ترین:

لاہوری عوام کے لیے ایک دفعہ پھر سے بڑی خوشخبری

mohsin naqvi,lahore,work,construction

لاہوری عوام کے لیے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دو نئے منصوبے شروع کیے ہیں۔جن میں خالد بٹ چوک انڈر پاس اور گھوڑا چوک ڈیفینس موڑ فلائی اوور کے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں منصوبے تین ماہ کے اندر اندر مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سی بی ڈی گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پر فلائی اوور تعمیر کرے گا اور ایل ڈی اے خالد بٹ چوک پر انڈر پاس تعمیر کرے گا اور ان کے درمیان جتنی بھی سڑکیں آتی ہیں ان سب کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ ان دونوں منصوبوں سے لاہوریوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کی آمد و رفت کو آسانی ہوگی۔اس میں شامل سی بی ڈی،کلمہ چوک،گلبرگ کینٹ کیولری گراؤنڈ، والٹن اور ڈی ایچ اے میں رہنے والے شہریوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
وہاں پر ایک صحافی کے سوال پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم پر موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔ہماری پوری کوشش ہے کہ عرس،چہلم اور میچز کی سکیورٹی کے جتنے انتظامات کیے جائیں وہ ہم کر سکیں۔

وزیراعلی پنجاب نے دونوں منصوبوں کی بنیاد رکھنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی اور دونوں منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بتایا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہم 90 دن کے اندر اندر اس کام کو مکمل کریں گے اور ایل ڈی اے اور سی بی ڈی کی ٹیم کو ہدف دیا ہے کہ یہ 90 دن کے اندر اندر کام مکمل کریں اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ یہ 24 گھنٹے کام جاری رکھیں گے جس کی بدولت کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔