کیا گاڑی کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

گاڑیوں کے شاقین افراد کے لیے بہت ہی بری خبر آگئی ہے۔ کیا موٹرز نے اپنی چار مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد شائقین میں پریشانی کی لہر دوڑ پڑی ہے۔
کیا موٹرز نے کیا پیکانٹو کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے اور اضافے کے بعد کیا پیکانٹو کی نئی قیمت 39 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ سٹونک ایکس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔سٹونک ایکس کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد نئی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار ہو گئی ہے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ سپورٹج بلیک ایڈیشن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بلیک ایڈیشن میں تین لاکھ 50 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 96 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ سپوٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس میں ایک لاکھ روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد قیمت 89 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان میں آئے دن ہر گاڑی کی قیمت میں دن بعد دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں امپورٹ بند ہے اور گاڑیوں کے پارٹس بہت زیادہ مہنگے مل رہے ہیں۔ جس کے بعد ہر گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے زیادہ قیمت ہونے کے باعث گاڑیوں کی خرید و فروخت بھی بالکل بند ہے جس کے باعث کمپنیوں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
جب پاکستان میں الیکشن ہوں گے اور پاکستانی عوام کی منتخب کردہ حکومت آئے گی تب ہی ہر چیز اپنی جگہ پر آ سکے گی۔ ورنہ امپورٹ بند ہونے کے باعث ہر امپورٹڈ چیز کو آگ لگی ہوئی ہے۔جس میں گاڑیاں بھی شامل ہیں اور ہر امپورٹڈ چیز جو باہر سے آتی ہے اس ہر چیز کو آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث وہ چیزیں خریدنا بہت زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔الیکشنز کے بعد ہی یہ سب چیزیں معمول پر آ سکیں گی اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔