تازہ ترین:

سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر اہم انکشاف ہوگیا۔

arshad sharif pakistan  america
Image_Source: facebook

پشتون تحفظ مومنٹ کے ممبر محسن داوڑ نے اہم انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل پر ہم جب بھی قائمہ کمیٹی کو بلاتے اور جی آئی ٹی کا اجلاس بلانے کی کوشش کرتے تو اس وقت کے سپیکر راجہ پرویز اشرف میٹنگ کینسل کروا دیتے تھے۔

محسن داوڑ نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام کے میزبان اعزاز سید کے شو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلاتے تھے تب راجہ پرویز اشرف ان کو یہ اجلاس بلانے نہیں دیتے تھے۔

\انٹرویو میں محسن داوڑ نے کہا کہ تین بار کمیٹی کا اجلاس بلایا جو تینوں بار ہی ملتوی ہو گیا محسن داور کا مزید کہنا تھا کہ ایک جلاس میں جی آئی ٹی کے ممبر نے یہ کہہ کر یہ لاسٹ سے جان چھڑوا لی کہ یہ معاملہ گزارتے داخلہ کا ہے وزارت خارجہ اس معاملے میں دخل  اندازی نہیں کر سکتی۔

محسن داوڑ کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ہم میٹنگ کال کرتے تھے تو مختلف بہانے بنا کر جان چھڑوا لی جاتی تھی اور فائلیں کبھی ادھر گھوم رہی ہوتی تھی کبھی أدھر گھوم رہی ہوتی تھی اس وجہ سے ہم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ارشد شریف کا قتل پچھلے سال کینیا  میں ہوا تھا جہاں پر ان کے سر میں گولی مار دی گئی تھی ارشد شریف کا تعلق اے ار وائی نیوز نیٹ ورک سے تھا اور ارشد شریف کا شمار پاکستان کے چوٹی کے صحافیوں میں ہوتا تھا لیکن ارشد شریف کے قتل کے بعد آج تک ان کو انصاف نہیں مل سکا۔

ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اس کا نوٹس لے رکھا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی اس کیس کی سماعت جاری ہے۔