تازہ ترین:

صدر پاکستان عارف علوی نے عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

president arif alvi
Image_Source: google

صدر پاکستان عارف علوی نے صدارتی عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا میڈیا ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ صدارتی عہدہ نہیں چھوڑیں گے کیونکہ پاکستان کے آئین کے مطابق صدارتی الیکشن تب تک نہیں ہو سکتے جب تک کوئی نیا صدر نا منتخب ہو جائے اور نیا صدر تب ہی منتخب ہوتا ہے جب الیکشن چاروں صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ہو جائے اور اس کے بعد قومی اسمبلی کا بھی الیکشن ہو جائے لیکن پاکستان میں الیکشن میں تاخیر کے بعد چاروں صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی اس وقت تحلیل ہو چکی ہیں اور اس وجہ سے ابھی الیکشن کے کوئی چانسز نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے صدر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ  اپنی صدارتی عہدہ تب تک نہیں چھوڑیں گے جب تک نیا الیکٹرول نہیں آجاتا۔

صدر پاکستان جناب عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے طرف سے صدر کا الیکشن جیت کر 2018 میں صدر منتخب ہوئے تھے وہ کراچی سے پہلے ایم این اے کی سیٹ جیتے تھے اس کے بعد ہی ان کو سیٹ کو چھوڑنا پڑا اور عمران خان کے کہنے پر ان کو پاکستان کا صدر منتخب کیا گیا صدر  پاکستان عارف علوی اپنے عہدے پر رہ گئے ہیں عارف علوی پر کافی الزامات بھی لگتے رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ہر جگہ پر مدد کی ہے اور آئین کے مطابق صدر پاکستان ایسا کام نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر میڈیا پر کافی بحث چل رہی تھی کہ صدر پاکستان عارف علوی اپنا عہدہ چھوڑیں گے یا نہیں لیکن اب میڈیا ذرائع کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی اپنا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

صدر عارف علوی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ بھی رہ چکے ہیں اور ان کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں شمار کیا جاتا ہے۔