تازہ ترین:

موٹر سائیکل لفٹنگ عملے پر شہریوں نے تشدد کر ڈالا

traffic police in pakistan,karachi plice,bike parking
Image_Source: Google

آپ کو تازہ خبر بتاتے چلیں کہ کراچی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے کہ شہریوں نے موٹر سائیکل لفٹنگ عملے پر تشدد کر ڈالا، عملے کو اپنی جان بچا کر بھاگنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل لفٹنگ عملہ غلط پارک کرنے والی موٹر سائیکلوں کو اٹھا رہا تھا، اس دوران شہریوں نے اس عملے کو پکڑ لیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا۔
کراچی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شہریوں نے عملے پر بہت زیادہ تشدد کیا ہے،جس کے باعث ان کو اپنے سامان سمیت وہاں سے جان بچا کر بھاگنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ اس میں کون کون سے شخص شامل تھے اور ان پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف شہریوں کو کہنا ہے کہ یہ عملہ بلاوجہ موٹر سائیکلیں اٹھا لیتا ہے اور جرمانے کے طور پر 500 روپے لے لیتا ہے۔آج کل اتنی زیادہ مہنگائی ہو چکی ہے کہ گھر کا گزر بسر کرنا مشکل ہے اور پٹرول ڈلوانا بھی مشکل ہے، تو اس حالات میں ہم ان کو 500 روپے کہاں سے دیں اور دوسری طرف پارکنگ کے پیسے بھی اتنے زیادہ کر دیے گئے ہیں کہ وہ بھی نہیں دیے جاتے اور ساتھ ساتھ یہ جرمانہ بھی کر دیتے ہیں۔
اس وقت پٹرول اور مہنگائی سے عوام بہت زیادہ پریشان ہے اور اس حکومت اور سرکاری اداروں سے بہت زیادہ تنگ ہیں۔ جب بھی کوئی سرکاری عملہ ان پر جرمانہ عائد کرتا ہے تو عوام آپے سے باہر ہو جاتی ہے، کیونکہ مہنگائی کی شرح اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ عوام کے پاس دو وقت کے کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور جب یہ جرمانہ کرتے ہیں تو عوام سرکاری عملے پر دھابہ بول دیتی ہے۔

اب اتنی مہنگائی ہو چکی ہے کہ عوام دو منٹ نہیں لگاتی آپے سے باہر ہونے کے لیے۔اس لیے حکومت کو بھی سوچنا چاہیے کہ عوام کے آسانی کے لیے کیا کریں۔