تازہ ترین:

پینشنز لینے والے افراد کے لیے خوشخبری آگئی

increase in pensions

نگران حکومت نے پینشن لینے والے افراد کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ نگران حکومت نے ائی او بی آئی پینشن میں اضافے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جس سے پینشنز میں اضافہ ہوگا اور اس کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔
نگران حکومت کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افرادی قوت جواد سہراب نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا کہ جولائی 2023 سے پینشن کی رقم میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پینشنز 8500 سے 10 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید نوٹیفکیشن میں بتایا کہ پینشنز کے جونسے بقایا جات ہیں وہ ستمبر میں ادا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں افراد کو پینشنز میں اضافے سے فائدہ ہوگا۔
آپ کو پینشنز کے علاوہ مزید بتاتے چلیں کہ حکومت نے ججوں کو بھی کروڑوں روپے کے زیرو پرسنٹ انٹرسٹ پر قرضے دیے ہیں اور سرکاری لوگ عیاشیوں میں مبتلا کر دیے ہیں اور سرکار لوگوں کو یونٹس کی تعداد بھی دیتے ہیں جس کا سارا بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے اور اب پینشنز بھی بڑھا دی گئی ہیں جس سے غریب کو فائدہ تو ہوگا لیکن وہ سارا بوجھ غریب عوام پر ہی آئے گا۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں گے پاکستان میں دن بہ دن مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور بجلی کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں لیکن ان سب کا بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے کیونکہ سرکاری لوگ بہت زیادہ بجلی کے یونٹس مفت استعمال کرتے ہیں اور بل کا ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے سارا بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے اور جو لوگ بجلی چوری کرتے ہیں ان پر کریک ڈاؤن بھی نہیں کرتے کیونکہ ان کے تعلقات بڑے لوگوں سے ہوتے ہیں۔اس لیے ان پر بھی زیادہ سختی نہیں کی جاتی اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔جب تک پاکستان میں الیکشن نہیں ہوں گے تب تک مہنگائی کی شرح اسی طرح برقرار رہے گی۔