تازہ ترین:

تیل مہنگا ہونے کے بعد،عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری آگئی

sugar rate in pakistan

تیل مہنگا ہونے کے بعد نگران حکومت نے چینی سستی کرنے کا توڑ ڈھونڈ لیا۔نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 140 روپے کلو دینے کا اعلان کیا اور مزید بتایا کہ چینی ہر خاندان کو ایک ماہ میں پانچ کلو دی جائے گی جس کا ریٹ 140 روپے فی کلو ہوگا۔آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ اوپن مارکیٹ میں چینی اس وقت 200 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔


وزیراعلی محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو چینی سستی فراہم کی جائے گی اور چینی کا ریٹ کم سے کم 140 روپے فی کلو تک رکھا جائے گا اور ساتھ ہی فیصلہ کیا کہ نگران حکومت شوگر مافیا پر کریک ڈاؤن بھی کرے گی۔آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ پورے پنجاب میں 2100 یوٹیلٹی سٹورز ہیں اور ان کی ساڑھے سات سو فرنچائز ہیں جہاں پر چینی 140 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔ چینی خریدنے کے لیے کسٹمر کو اپنا شناختی کارڈ ہمرا لانا ہوگا، جس کو دیکھ کر اس کو چینی دی جائے گی اور ہر خاندان کو چینی ہر مہینے پانچ کلو دی جائے گی جس سے بہت سی عوام فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔

اب مزید دیکھنا ہوگا کہ چینی 140 روپے فی کلو تک عوام کو ملتی ہے کہ نہیں یا یہ فیصلہ فیصلے کا فیصلہ ہی رہ جائے گا۔ آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ یوٹیلٹی سٹور میں چینی کی فراہمی چند روز میں شروع ہو جائے گی جس کے بعد عوام اس کا فائدہ حاصل کر سکے گی۔ آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر گوہر اعجاز، ابراہیم حسن مراد،محمد علی عامر،چیف سیکرٹری اور دیگر افراد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر اس فیصلے کی منظوری دی۔