قومی کھلاڑیوں کی سنی گئی،میچ فیسوں میں بے حد اضافہ کر دیا گیا

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی میچ فیسوں اور کنٹریکٹس کے معاوضوں میں بے حد اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹرز کسی اور کی طرف نہ دیکھیں اور نہ ہی کسی کرپشن میں مبتلا ہوں۔
کولمبو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی کرکٹرز کھلاڑیوں کو تمام کنٹریکٹس کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور انہیں ان میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ لیگز کھیلنے کی تعداد کتنی ہے اور سینٹرل کنٹریکٹس کھلاڑیوں کی بہتری کو مدنظر رکھ کے بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے کنٹریکٹس قومی کھلاڑیوں کو دے دیے ہیں دیکھتے ہیں کہ وہ اب ان پر کب دستخط کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بتایا کہ ان کے معاوضو اور میچ فیسوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ کسی اور کی طرف نہ دیکھیں صرف اور صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں۔یہ اضافہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ کرکٹ میں دلچسپی لے کر کھیلیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں ذکا اشرف نے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی کیونکہ اس وقت ورک لوڈ بہت زیادہ ہے جس میں یہ ایک پی ایس ایل کھیل سکتے ہیں اور اس کے علاوہ دوسری کوئی بھی لیگ کھیل سکتے ہیں۔ انہیں صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ یہ کوئی لیگ نہیں کھیل سکتے۔
ہماری طرح آپ لوگوں کو بھی یہ خبر سن کر پریشانی ہوئی ہوگی کیونکہ انہوں نے جیسا ایشیا کپ 2023 کھیلا ہے ان کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے کمی ہونی چاہیے تھی تاکہ ان کو عقل آتی کہ پاکستان کا نام کیسے روشن کرنا ہے، لیکن بجائے اس کے ان کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے۔