چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالت میں آتے ساتھ ہی بڑا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے پولیس کی جانب سے دیے جانے والے گارڈ آف اونر لینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے تفصیلات میں بتایا کہ جب چیف جسٹس عدالت پہنچے تو انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواست پر سماعت کرنی تھی،تو پولیس کی جانب سے ان کو گارڈ آف اونر پیش کرنے کی مکمل تیاری کی گئی تھی اور پولیس نے اہلکاروں کو اپنی اپنی جگہ پر منتخب کیا ہوا تھا تاکہ جب چیف جسٹس آف پاکستان عدالت پہنچے تو انہیں گارڈ آف اونر دیا جائے، لیکن جب چیف جسٹس آف پاکستان عدالت پہنچے تو عدالت کے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ مجھے گارڈ آف اونر نہیں چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں سے بس تعاون کی اپیل ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج میری میٹنگز ہیں اور آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا۔
چیف جسٹس نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم لوگ یہاں خوشی سے نہیں آتے،یہاں پر ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے آتے ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے یہاں پہ آنے والے لوگوں سے مہمانوں کی طرح سلوک کیا جائے۔ لیکن یہاں پر جب لوگ آتے ہیں تو انہیں بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے تو آپ لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ آپ ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے اور یہاں پر ہر وقت انصاف کے دروازے کھولے ہیں اور ہم آنے والے لوگوں کی مدد کریں گے۔