عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر احمد شہزاد کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا تحفہ

Image_Source: Google
ہنگری کے شہر بڈاپیسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ہے۔
احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ارشد ندیم نے یہ تمغہ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ "وہ ایشین گیمز کے ساتھ ساتھ پیرس اولمپکس میں بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتے گا۔"
ارشد ندیم نے گزشتہ ماہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پاکستان کا پہلا تمغہ تھا۔
ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 87.82 میٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنی بہترین تھرو سے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔