تازہ ترین:

لاہور میں لگاتار بارشیں،درجہ حرارت نیچے آگیا

rain in pakistan

آپ کو بتاتے چلیں کہ لاہور میں گزشتہ روز سے مصلحدار بارش ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں ہلکی اور کئی علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہی بارش شروع ہو گئی ہے جس سے گرمی کا زور ختم ہو گیا ہے۔

آپ کو مزید تفصیلات بتاتے چلیں کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا سلسلہ یوہی جاری رہے گا جس سے درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جائے گا۔

آپ کو مزید بارشوں کے بارے میں بتاتے چلیں کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، قصور،اکاڑہ،ساہیوال،فیصل آباد،پاکپتن میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج اور کل کراچی سمیت سندھ میں بھی بارش کے امکانات ہیں،اس دوران جن علاقہ میں بارش ہو رہی ہے وہاں بارش کی رفتار بڑھ سکتی ہے اور پورے پاکستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔