گندم اور آٹے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی,عوام پریشان

اوپن مارکیٹ میں گندم کی اور آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی عام آدمی آٹا نہیں خرید سکتا۔یوٹیلٹی سٹور پر عوام کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا اتنی شدید گرمی اور حبس میں بھی عوام لمبی قطاروں میں لگے رہے اور آٹا خریدنے پر مجبور رہے۔
یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کی بہت زیادہ قلت رہی سینکڑوں افراد آٹا لینے آئے لیکن اٹے کی مقدار بہت کم تھی عورتیں چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ لے کر آئی ہوئی تھیں لیکن آٹے کی قلت ہونے کے باعث وہ اتنے حبس اور دھوپ میں پھر بھی قطاروں میں لگی رہی اور ان کا یہی کہنا تھا کہ اتنی خواری کے باوجود ہمیں آٹا ملنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
پاکستان میں مہنگائی کی شرا دن بدن اوپر جا رہی ہے پٹرول کو اگ لگی ہوئی ہے اور ڈالر بے قابو ہوا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہت زیادہ کمی ہو گئی ہے اور اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے گندم اور آٹا کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔اس لیے یہ دونوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ دوسری چیزیں سبزیاں اور روز مرہ کی اشیاء بھی بہت زیادہ مہنگی ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام بہت زیادہ پریشان ہے۔ آئندہ مہینے پھر پٹرول بڑھنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے اور بالکل بڑھے گا بھی۔ کیونکہ پاکستان کے حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں۔اوپر سے نگران حکومت آ چکی ہے جس کا کوئی پتہ نہیں کہ یہ کب تک رہے گی اور پاکستان میں الیکشن دو سال تک ہوتے نظر نہیں آرہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے عدادو شمار کو دیکھتے ہوئے الیکشن دور دکھائی دیتے ہیں۔ اس وجہ سے مہنگائی اور بڑھے گی اور پاکستان میں امپورٹ نہیں کھلے گی جس کی وجہ سے چیزیں دن بدن مہنگی ہوتی جائیں گی۔غریب طبقہ اس مہنگائی میں پس کر رہ گیا ہے اللہ ہی خیر کرے اس ملک کی۔