پاکستان دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا افغانستان کی دہشت گردوں کے بارے میں جو مرضی پالیسی ہو لیکن ہم دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
حالیہ دہشت گردی کی لہر میں اضافے کے بعد پاکستانی وزیر دفاع جناب خواجہ اصف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا جڑ سے مقابلہ کرنا جانتا ہے اور پاکستان اس لعنت کو جلد از جلد اکھاڑ پھینکے گا
خواجہ اصف کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کو چاہیے کہ اپنا بارڈر کسی غیر ملک کے خلاف استعمال ہونے نہ دیں پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کے بارڈر کے ذریعے ہوتی ہے جس کی وجہ سے معصوم لوگوں کی جان ضائع ہو جاتی ہیں
خواجہ اصف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک گرینڈ اپریشن شروع کیا جائے گا جو ملک میں موجود دہشت گردوں کا خاتمہ کر دے گا اور اس سے دہشت گردی کی لہر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی
پاکستان تقریبا 2001 سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے جس سے ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ایک اندازے کے مطابق 77 ہزار پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانیں دی ہیں جو کہ مختلف بم دھماکوں میں شہید ہو گئے ہیں اور پاکستان نے اپنی معشیت میں تقریبا ڈیڑھ سو بلین ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے جو کہ ایک اندازے کے مطابق بہت زیادہ نقصان ہے اور پاکستان کا مجموعی قرضہ اس وقت 130 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے
دہشت گردوں کے خلاف پاکستانیوں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں پاکستانی افواج نے ڈیشل گردوں کے خلاف بہت ساری شہادتیں دی ہیں پاکستان کے ارمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ائندہ بھی کسی قسم کا نقصان اٹھانا پڑا تو دہشتگردوں کے خلاف اٹھائیں گے