تازہ ترین:

نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے:مصطفی نواز کھوکھر

pti largest party of pakistan
Image_Source: facebook

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن اور سینیٹر مصطفی نماز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور ان کے ووٹ بھی اس دفعہ پانچ کروڑ سے زیادہ ہیں تو اپ کیسے یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ نون لیگ یا پیپلز پارٹی جنہوں نے نوجوان تک طبقے پر خاصی توجہ نہیں دی وہ تحریک انصاف کا ووٹ  بینک توڑ سکیں گے۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پانچ کروڑ 35 لاکھ ووٹ نوجوان طبقے کے ہیں جن کی بہت بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک فیصد بھی نوجوان نہیں کھڑا جس کی ان دو جماعتوں کو الیکشن کے دوران بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مصطفی نواز کھوکھر کو پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ دنوں میں پارٹی پولیسی کے خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا تھا اور اب وہ مختلف ٹی وی شو پہ آکر اپنے نظریات عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق پنڈی کی ایک بڑی سیاسی شخصیت سے ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر کا خاندان شروع سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا البتہ اب پاکستان پیپلز پارٹی نے مصطفی نواز کھوکھر کو اپنی پارٹی سے نکال دیا ہے۔