پاکستان مسلم لیگ ن لاہور میں بھی نہیں جیت سکے گی۔غریدہ فاروقی

سینیئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی پوزیشن اس وقت بہت کمزور ہے نواز شریف نے جب سے اپنا بیانیہ تبدیل کیا ہے تب سے مسلم لیگ نون کافی حد تک بیگ فٹ پہ ا گئی ہے اور اس کا خمیازہ ان کو اگلے الیکشن میں بھگتنا پڑے گا۔
غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنماؤں نے بتایا ہے کہ وہ اب لاہور میں بھی الیکشن نہیں جیت سکتے اور لاہور ان کا قلعہ نہیں رہا۔
غریدہ فاروقی نے یہ اظہار لائیو ٹی وی شو میں کیا جہاں پر اینکر پرسن منیب فاروق کی میزبانی کر رہے تھے اس موقع پر نواز شریف کی واپسی پر سوال اٹھایا گیا تو غریدہ فاروقی نے بتایا کہ نون لیگ کے سینیئر رہنما ان کو اکثر کہتے ہیں کہ اب لاہور بھی ان کا قلعہ نہیں رہا اور عوامی پذیرائی ان کو اتنی نہیں مل رہی جتنی 2018 کے الیکشن کے وقت ملی تھی۔
غریدہ فاروقی کو نون لیگی کے قریبی صحافیوں میں سمجھا جاتا ہے اور ان کو اکثر اوقات اس الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ نون لیگ کے قریبی صحافیوں میں سے ہیں۔