تازہ ترین:

بلا الیکشن میں کلین سویپ کرجاۓ گا۔

pmln pti ppp
Image_Source: google

معروف سنیر صحافی نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ اگر بیلٹ باکس کے اوپر بلے کا نشان موجود ہوا تو عمران خان کی پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کر جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کو کسی طرح مینج کیا گیا تو ان کے نقطہ نظر سے ان کو لگتا ہے کہ پاکستان میں 1977 والے حالات پیدا ہو جائیں گے۔

نصرت جاوید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ عوام کی کوئی محبت نہیں لیکن عوام اس وقت یہ چاہتی ہے کہ جن لوگوں نے ان کو یہ سزا میں ڈالا ہے جن میں بجلی کے بلوں اور دیگر دوسری مہنگی چیزیں ہیں ان کو اس بلے کے ساتھ الیکشن میں رگڑا لگانا ہے جو کہ عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

سینیئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اس وقت واپس اتے ہیں تو وہ بہت ذلیل ہوں گے میری رائے ہے کہ ان کو چاہیے کہ وہ لندن میں بیٹھ کر کافی پییں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بلے والے بھی حکومت میں آجاتے ہیں تو پانچ مہینے بعد وہ بھی ذلیل ہو جائیں گے کیونکہ ملکی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اس وقت۔

نصرت جاوید کا مزید کہنا تھا کہ جیسے کسی فقیر کو ریڈی میں ڈال کر لوگ اس سے بھیک منگواتے ہیں بالکل میاں محمد نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون بھی ان کے ساتھ اسی طرح ہی کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کو حالات بالکل مختلف نظر آرہے ہیں نواز شریف کو وزیراعظم بننا بہت مشکل ہے ان کی پارٹی سے کوئی اور بندہ وزیراعظم بن سکتا ہے۔