تازہ ترین:

پاکستان کی بینکنگ سسٹم کافی مضبوط اور محفوظ ہیں۔

state bank of pakistan
Image_Source: facebook

آج کل میڈیا میں ایک بات گردش کر رہی ہے کہ اگر کوئی بینک دیوالیہ ہو جاتا ہے تو اس میں پڑے اپ کے پیسے بھی ضائع ہونے کا خطرہ ہے اپ کے صرف پانچ لاکھ تک کی حد تک پیسے بچ سکتے ہیں باقی پیسے بینک دیوالیہ ہونے کے ساتھ ضائع ہو سکتے ہیں۔

یہ بات سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے کہی تھی لیکن اس بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس کی وجہ سے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر نائد حسین نے دوبارہ بیان جاری کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے مضبوط ریگولیٹری اور نگران فریم ورک کے تحت پاکستان میں ایک مضبوط بینکنگ سسٹم کی وجہ سے ڈپازٹس محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔