لاہور نون لیگ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے:جاوید چوہدری

سینیئر صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور نون لیگ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شاہدرہ میں کوئی خاطر خواہ جلسہ نہیں کر سکی اور نہ ہی شبا شریف نے پچھلے دنوں میں کچھ خاص جلسہ کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور نون لیگ کا قلعہ ہے لیکن جو شہباز شریف کے ساتھ ہوا اس نے بہت سے پول کھول دیے ہیں البتہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ ہمارے ہی لوگ تھے اور ان کو ہم نے منا لیا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں لوگ نون لیگ سے بہت ناراض ہیں۔
جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگ دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے تھے لیکن پولیس نے اور میاں محمد نواز شہباز شریف کے گارڈ نے ان کو دوسرے راستے سے نکلنے کا کہا جب لوگوں کو پتہ چلا تو وہ دوسرے راستے سے ا گئے اور انہوں نے شہباز شریف کی گاڑی کا گراؤ کر لیا اور ادھر ان کو نعرے بازی اور گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑا جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی ہو جاتا لیکن نون لیگ کے ہاتھ سے لاہور اس وقت نکل چکا ہے نون لیگ ایا لاہور میں جیتنا کافی مشکل نظر آرہا ہے۔