نواز شریف کی واپسی اتنی آسان نہیں اگر وہ واپس آئیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے:ماہر قانون

مختلف ماہر قانون کا یہ کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی اتنی آسان نہیں ہے جتنا ان کی پارٹی ان کو بتا رہی ہے ان کو جن کیسز میں سزا ہو چکی ہے اور وہ ان کیسز میں اشتہاری ملزم ہے ان کیسز میں ان کو حفاظتی ضمانت ملنا مشکل ہے بلکہ آئین میں کہیں بھی ایسا نہیں لکھا ہوا البتہ جن کیسز میں وہ بھی مجرم ہے وہاں پر ان کو حفاظتی ضمانت مل سکتی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکر کا بھی یہی کہنا ہے کہ نواز شریف جب بھی پاکستان واپس آئیں گے ان کو ان کیسز کا قانون کے مطابق سامنا کرنا پڑے گا اس سے پہلے نگران وزیر داخلہ کا بھی یہی کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی واپس آئیں گے تو ان کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس حوالے سے ماہر قانون معیز جعفری کا بھی یہی کہنا تھا کہ نواز شریف مجرم ہیں اور وہ عدالتوں سے وعدہ کر کے گئے تھے کہ وہ چار ہفتے بعد واپس آجائیں گے لیکن وہ واپس نہیں آئے جس کی وجہ سے ان کو حفاظتی ضمانت ملنا بہت مشکل ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز کا فیصلہ آچکا ہے اور ان کیسز میں بڑی ہونا ان کے لیے کافی مشکل لگتا ہے البتہ اس کا پتہ تب ہی چلے گا جب نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔