سندھ حکومت کی ایک اور کرپشن کی غضب ناک کہانی منظر عام پر آگئی۔

سندھ حکومت کی ایک اور بڑی کرپشن کی کہانی منظر عام پر اگئی سندھ حکومت نے 22 سال میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سے کوئی ایک منصوبہ بھی پورا نہیں کیا اس کے حوالے سے دنیا نیوز میں ایک کرپشن کی کہانی منظر عام پر آئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹھٹہ سے سیہون جانے والے نالے کو 22 سال میں ابھی تک مکمل نہیں کیا اس نالے پر 14 ارب روپے کی لاگت آچکی ہے۔
اس منصوبے کا ہدف 14 ارب روپیہ رکھا گیا تھا جو کہ اب تجاوز کر کے 41 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے 41 ارب روپے اس منصوبے پر خرچ ہو چکے ہیں لیکن یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے مزید 50 ارب روپے درکار ہیں۔
یہ ایک جھیل ہے جس کو زہریلے پانی سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت نے 2001 میں یہ منصوبہ شروع کیا تھا جس کی ابتدائی لاگت 14 ارب روپے بتائی گئی تھی اس منصوبے میں اس جیل کو سلابی پانی سے بچانے کے لیے بنایا جانا تھا لیکن سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوتا چلا گیا اور اب تقریبا یہ منصوبہ 90 ارب روپے میں مکمل ہوگا۔